بیٹی کی پرورش میں وقت کا پتہ ہی نہ چلا ،ایشوریا ر ائے بچن

بدھ 26 اگست 2015 15:28

بیٹی کی پرورش میں وقت کا پتہ ہی نہ چلا ،ایشوریا ر ائے بچن

ممبئی ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) اداکارہ ایشوریا ر ائے بچن نے کہا ہے کہ بیٹی کی پرورش میں وقت کا پتہ ہی نہ چلا کہ پانچ سال گذر گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ تقریباً پانچ سال کے وقفہ کے بعد فلم جذبہ کیلئے جب دوبارہ سیٹ پر آئیں تو ان کو بالکل اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ وہ پانچ سال سے غیر حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

ایش کے مطابق بیٹی کی پرورش میں وقت اس قدر مصروف گذارا کے پتہ ہی نہ چلا کہ پانچ سال گذر گئے ہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ انہیں جذبہ سے قبل بھی متعدد فلموں کی آفرز ہوئیں لیکن انہوں نے جب ٹھیک سمجھا وہ سیٹ پر واپس آئیں۔ فلم جذبہ میں ایشوریا ایک خاتون وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں جو ایک سازش کا شکار ہو جاتی ہیں۔ فلم میں اداکار عرفان خان پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔