دیا مرزا انیتا ڈونگری کے شو میں سٹاپر کی نمائش کریں گی

بدھ 26 اگست 2015 15:32

دیا مرزا انیتا ڈونگری کے شو میں سٹاپر کی نمائش کریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) اداکارہ دیامرزا آنے والے فیشن ویک میں ڈیزائنر انیتا ڈونگری کی کلیکشن کے لئے سٹاپر کی نمائش کریں گی ۔

(جاری ہے)

انیتا نے میڈیا کو بتایا کہ مرزا نے ان کی کلیکشن کو ہمیشہ زبردست تعاون فراہم کیا ہے اور وہ میرے آنے والے شو کے افتتاح کے موقع پر ایک
مضبوط پیغام کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس شؤ میں بھارت کی دستکاری ثقافت کو پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دستکاری ثقافت ہمارے ملک کا قیمتی خزانہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اس ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر فخر ہونا چاہئے ۔