اسلام آباد : حکومت اور ایم کیو ایم کے مابین معاملات طے پا گئے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کوا دی گئی ہے ، حکومتی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 15:46

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم اور حکومت کے مابین معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور حکومت کے مابین انسداد تحفظات کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا. کمیٹی کے ممبران کے ناموں پر بھی دونوں وفود کے مابین اتفاق ہو گیا ہے . ذرائع کے مطابق کمیٹی میں غیر جانبدار لوگوں کو رکھا جائے گا تاہم کمیٹی ممبران کے ناموں کو فی الوقت صیغہ راز میں رکھا گیا ہے.

تاہم کمیٹی ریٹائرڈ جج کی سر براہی میں بنائی جائے گی. کمیٹی دس روز میں اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کر دے گی. جبکہ کمیٹی کے ناموں پر حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر مشاور ت کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف بیرون ملک دورے پر قازقستان میں موجود ہیں.