حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے

وزیر خزانہ وزیراعظم کو وطن واپسی پرمذاکرات بارے رپورٹ پیش کریں گے

بدھ 26 اگست 2015 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پرمذاکرات بارے رپورٹ پیش کریں گے، وزیراعظم شکایت ازالہ کمیٹی کے سربراہ کے نام اور کمیٹی کی حتمی شکل کی منظوری دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ایم کیو ایم نے شکایت ازالہ کمیٹی کی سربراہی کیلئے جسٹس (ر)ناصر اسلم زاہد کا نام دیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپسی پرمذاکرات بارے رپورٹ پیش کریں گے۔ وزیراعظم شکایت ازالہ کمیٹی کے سربراہ کے نام اور کمیٹی کی حتمی شکل کی منظوری دیں گے۔