سابق چیمپئن واجد علی نے قومی، بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیرباد کہہ دیا

بدھ 26 اگست 2015 16:26

سابق چیمپئن واجد علی نے قومی، بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیرباد کہہ دیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) 7 مرتبہ کے قومی بیڈمنٹن چیمپئن واجد علی نے قومی اور بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں واجد علی کا کہنا تھا کہ پندرہ سالہ کیرئر میں انہوں نے بیڈمنٹن کو خوب انجوائے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کی ترقی کے پیچھے ماں باپ کی دعاوں کے ساتھ کوچ لیاقت علی کی انتھک محنت شامل رہی ہے اور اب انکی کوشش ہوگی کہ وہ فیڈریشن کے ساتھ ملکر اس کھیل کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

واجد علی کے مطابق پاکستان نے انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت عزت دی اور اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان نے انہیں جو عزت دی ہے اب اس کھیل میں نئے کھلاڑیوں کو لا کر انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں۔ واجد علی کا کہنا تھا کہ لاہور میں بیڈمنٹن اکیڈمی بنانے کا ارادہ ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کر سکیں ۔