ملتان : کپتان کی ہٹرک مکمل ، سوشل میڈیا پر ویڈیوز نے دھوم مچا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 16:33

ملتان : کپتان کی ہٹرک مکمل ، سوشل میڈیا پر ویڈیوز نے دھوم مچا دی۔

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل نے این اے 154 کا فیصلہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے حق میں سنا دیا ہے۔ این اے 154 کا فیصلہ آتے ہی سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوز فیصلہ آنے کے چند ہی منٹ بعد وائرل ہو گئی ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو کلین بولڈ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر موجود پی ٹی آئی کے حامی ان ویڈیوز سے محظوظ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنان میں ان ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی کافی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے4حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا جن میں سے تین حلقوں این اے125، این اے122 اور این اے 154 کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آیا ہے۔جس کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سیاست کے میدان میں ہیٹ ٹرک ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :