سلمان بٹ اور محمد آصف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر

بدھ 26 اگست 2015 16:39

سلمان بٹ اور محمد آصف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء )پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد آصف اور سلمان بٹ قومی ٹی ٹو ئنٹی ٹورنامنٹ میں شر کت سے روک دیا ہے،دونوں کر کٹرز پہلے کلب اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلیں گے اور فارم ثابت کرنے کے بعد انہیں قائداعظم ٹرافی میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔تفصیلات کا مطابق پی سی بی حکام محمد آصف اور سلمان بٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے لئے پروگرام دیں گے۔

(جاری ہے)

سپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ سزا پوری کرنے کے باوجود محمد آصف اور سلمان بٹ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن نہیں ہو سکیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی حکام ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ پیش کریں گے جس کے مطابق محمد آصف اور سلمان بٹ پہلے کلب اور گریڈ ٹو کرکٹ کھیلیں گے اور فارم ثابت کرنے کے بعد انہیں قائداعظم ٹرافی میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ دونوں کھلاڑی ہر ریجن میں جا کر فکسنگ جیسے ناسور سے بچنے کیلئے لیکچر دیں گے اور اس دوران پی سی بی انہیں ماہر نفسیات سے بھی لیکچرز دلوائے گا۔