پہلا سراج الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،ء شمع کلب نے شباب ملی کلب کو114رنز سے ہرا دیا

بدھ 26 اگست 2015 16:40

پہلا سراج الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،ء شمع کلب نے شباب ملی کلب کو114رنز ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) پہلا سراج الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء شمع کلب نے شباب ملی کلب کو114رنز سے ہرا دیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر جاری پہلے سراج الحق T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شمع کلب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے۔ عادل امین نے 65، افتخار احمد 58، زر محمد نے 44رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

ناٹ آؤٹ شباب ملی کلب کی طرف سے عامر سہیل نے 2، حسین، شاہد اور شرافت نے 1,1,1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں دوسری اننگز میں شباب ملی کلب نے 69رنز 14ویں اوورز میں بنا کر آل آؤٹ ہوگئے۔ کلیم نے 41 اور شرافت نے 12رنز بنائے۔ شمع کلب کی طرف سے محمد الیاس نے 3، محمد ہارون نے 3، افتخار احمد نے 2 اور اعجاز نے 1وکٹ حاصل کی ۔ میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض غیور اور فخر عالم نے سر انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :