گورنرخیبرپختونخوا سے مشہورفنکارہ معشوق سلطا ن کی ملاقات

بدھ 26 اگست 2015 16:49

گورنرخیبرپختونخوا سے مشہورفنکارہ معشوق سلطا ن کی ملاقات

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ اورلیجنڈفنکارہ معشوق سلطان نے گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان سے گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ گورنرنے اس موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں گلوکارہ کو5 لاکھ روپے کا چیک دیا اور عظیم فنکارہ کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان کے علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے عظیم فنکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں اور انہوں نے فن موسیقی کے شعبے میں پوری دنیامیں پاکستان کانام روشن کیاہے۔ لیجنڈفنکارہ معشوق سلطان نے 40 سال تک پشتو موسیقی پرحکمرانی کی اور 600 قومی اوربین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔