پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بدھ 26 اگست 2015 17:02

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4فروری 2016ء سے 24فروری 2016ء تک قطر کے دارلحکومت دوحا میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پی سی بی حکام اس سلسلے میں قطرکے کئی دورے کر چکے تھے اور بات مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی جانب سے آج تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :