دیپا لپور، ناخلف بیٹے نے شادی نہ کرانے پر باپ کو قتل کردیا، لاش صحن میں دفنا دی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 26 اگست 2015 17:02

دیپا لپور، ناخلف بیٹے نے شادی نہ کرانے پر باپ کو قتل کردیا، لاش صحن ..

دیپا لپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) چک قلعہ تارا سنگھ میں ناخلف بیٹے نے شادی نہ کرنے پر باپ کو قتل کرکے لاش صحن میں دفن کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک قلعہ تارا سنگھ کے زمیندار محمد خان کا ناخلف بیٹا محمد سعید اپنے باپ سے اپنی شادی کرانے پر اسرار کرتا تھا لیکن اس نے اس کی شادی بیٹی کی شادی کے بعد کرنے کا فیصلہ بیٹے کو سنا دیا جس ملزم محمد سعید کو شدید رنج ہوا اس نے کسی سے اپنے باپ زمیندار محمد خان کو قتل کرکے اس کی نعش گھر میں گڑھا کھود کر دفن کر دی۔

گاؤں کے لوگوں کو جب زمیندار محمد خان نظر نہ آیا تو ان کو شک گزرا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے اس کے بیٹے ملزم محمد سعید کو حراست میں کر پوچھ گچھ کی تو تفتیش کے دوران اس نے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس نے گڑھا کھود کر دفن لاش برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :