Live Updates

اسلام آباد : مجھے معلوم تھا یہی فیصلہ آئے گا، عمران خان کے الزامات سچ ثابت ہو رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 17:22

اسلام آباد  : مجھے معلوم تھا یہی فیصلہ آئے گا، عمران خان کے الزامات سچ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015ء) : این اے 154 کا فیصلہ آنے کے بعد سے پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں. این اے 154 کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہی فیصلہ آئے گا ، ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں تاہم میں آئندہ ماہ میں حکومت کو بڑے بحران سے گذرتا ہوا دیکھ رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ موجود ہیں اور عمران خان اس وقت نہایت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی کہا الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد عمران خان کے موقف کی تائید ہو گئی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات