اسلام آباد : اس وقت میرا شو سب سے اوپر ہے، ماضی میں اسکینڈل کا شکار ہونے والی میزبان شائستہ لودھی کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 17:29

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015ء) : ماضہ میں متنازعہ حرکات اور اسکینڈل کا شکار رہنے والی ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت ان کا شو سب سے اوپر ہے . انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑیوں میں اچھے دوستوں کا ساتھ ہو تو مشکلات آسان ہو جاتی ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک میڈیا سیلبرٹی ہونے کے ناطے جب ہر ایک کو آپ کے خلاف بولنے کی اجازت ہو تو زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا اپنے وطن سے دور رہنا انتہائی مشکل ہے بالخصوص اس وقت جب یہ سب آپ کی مرضی کے خلاف ہو . واضح رہے کہ ایک عرصہ تک ٹی وی اسکرین سے غائب رہنے کے بعد شائستہ لودھی ایک نجی ٹی وی چینل ہم ستارے پر ستارے کی صبح کے نام سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں.

متعلقہ عنوان :