اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت سے افغان انٹیلی جنس کے 2 ایجنٹ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 17:45

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : افغانستان کے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے . تفصیلات کے مطانق اسلام آباد کے سیکٹر جی 9 میں چھاپے کے دوران 2 افغان انٹیلی جنس ایجنٹس سمیت 40 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے افغان انٹیلی جنس کے 2 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان انٹیلی جنس کے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے انکشافات ہوئے ہیں۔ تاہم گرفتار کیے گئے دونوں افغان انٹیلی جنس کے باشندوں کو تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :