اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، اہم اجلاس طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 اگست 2015 17:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے اپرٹی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں الیکشن ٹربیونل کی جانب سے تین حلقوں کے انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر پارٹی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہو گی جبکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست سے متعلق بھی غور کیا جائے گا.