ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کا تعلقہ کنگری کے سیلاب سے متاثر کچے کے علاقوں کا دورہ
بدھ 26 اگست 2015 18:04
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے ایگزیکٹو انجینئر سکھر بیراج سید فیاض حسین شاہ اور محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کے ہمراہ تعلقہ کنگری کے سیلاب سے متاثر کچے کے علاقوں دڑو، عبدالرحمن انڑ،گلو سیال اور دیگر کا دورہ کیا اور سیلابی پانی کے نکاس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ سجن مھیسر، جھبر شیخ کے مقامات پرسیلابی پانی کے اتار کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر انجینئر سید فیاض حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کو بتایا کہ 2015 کے ماہ جولائی میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے کچے کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث کچے میں کھڑی فصلوں کو بڑا نقصان ہوا ہے جن علاقوں میں سیلاب کا بہاؤ تیز اور دریا نے اپنا رخ اختیار کیا ان علاقوں کی دن رات نگرانی کی گئی جبکہ سیلاب کے پانی کی نکاسی کے لیے دڑو، عبدالرحمن انڑ، گلو سیال اور دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر کٹ لگا کر پانی کو نکالنے کے لیے راستہ بنایا گیاانہوں نے مزید بتایا کہ زرعی زمینوں میں کھڑے ہونے والے پانی کو مختلف مشنری کے ذریعے دریا کی جانب اخراج کیا گیا اور زرعی زمینوں کو مزید نقصانات سے بچایا گیا جبکہ کچے کے علاقوں میں سڑکیں بھی کافی متاثر ہوئیں ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں مزید موثر اقدامات کریں انہوں نے جھبر شیخ، سجن مھیسر اور دیگر حفاظتی بندوں پر قائم خیمہ بستیوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں رلیف کے کاموں کے بارے میں متعلقہ افسران سے بریفنگ لی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.