قومی ٹیم آئندہ ماہ رشین اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

بدھ 26 اگست 2015 18:20

قومی ٹیم آئندہ ماہ رشین اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم آئندہ ماہ روس میں شیڈول رشین اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 9 سے 13 ستمبر تک سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی بی ایف) کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کی چار رکنی ٹیم قسمت آزمائی کرے گی جن میں اعجاز الرحمان، احمر عباس، ظفراقبال اور علی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی بھرپور پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔