دورہ زمبابوے اور قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے قومی کرکٹرز کا غیر رسمی ٹریننگ کیمپ جاری

بدھ 26 اگست 2015 18:28

دورہ زمبابوے اور قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے قومی کرکٹرز کا غیر ..

لاہور ۔26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) دورہ زمبابوے اور قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا غیر رسمی تربیتی کیمپ بدھ کو بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کیلئے مدعو کیے گئے 25 قومی کرکٹ ٹیم کے اراکین اور دیگر نوجوان کھلاڑیوں نے کوچ محمد اکرم اور مشتاق احمد کی نگرانی میں فیلڈنگ، فٹنس اور نیٹ پریکٹس کی۔ کیمپ میں ٹریننگ کرنے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، اظہر علی، وہاب ریاض، محمد عرفان، عمر اکمل، خرم منظور، انور علی، سہیل تنویر، ذوالفقار بابر، صہیب مقصود، عمران خان، محمد رضوان، عماد وسیم، بابر اعظم، بلال آصف مختار احمد وغیرہ شامل تھے۔کیمپ میں کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :