بالی ووڈاداکارسنجے دت ایک مرتبہ پھر 30دنوں کے لیے پیرول پر جیل سے رہا

بدھ 26 اگست 2015 18:43

بالی ووڈاداکارسنجے دت ایک مرتبہ پھر 30دنوں کے لیے پیرول پر جیل سے رہا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) جیل میں موجود بالی ووڈاداکارسنجے دت ایک مرتبہ پھر 30دنوں کے لیے پیرول پر جیل سے باہرہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل افواہیں تھیں کہ سنجے دت کی قید ختم ہورہی ہے تاہم اب انکشاف ہواہے کہ یہ اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں اوروہ ایک مرتبہ پھر 30روز کے پیرول پر باہر آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سنجے دت نے جون میں پیرول پر رہائی کی درخواست کی تھی جس میں موقف اپنایاتھاکہ ان کی بیٹی علیل ہے ، دودن قبل سنجے دت کی درخواست منظور کرلی گئی اور جلد ہی باہر ہوں گے۔ بتایاگیاہے کہ 30دن کی پیرول پررہائی میں مزید 60دن تک توسیع بھی کی جاسکتی ہے اور اگر ایسا ہواتو وہ تین ماہ کیلئے جیل سے باہررہیں گے۔

متعلقہ عنوان :