ڈپٹی ای ڈی پولی کلینک کیخلاف جعلی ڈگری و غیرقانونی ترقی کیس،کیڈ ان کی ڈگریوں کی تصدیق شدہ نقول کے حصول کیلئے کوشاں

ڈاکٹر فائز اس حوالے سے حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں،رپورٹ

بدھ 26 اگست 2015 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اور ڈویلپمنٹ ڈویژن(کیڈ) پولی کلینک ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فائز احمد شیخ کیخلاف جاری انکوائری کیس میں ان کی ڈگریوں کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے تاہم ڈاکٹر فائز اس حوالے سے حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اورڈویلپمنٹ نے ڈاکٹر فائز کے اس غیر ذمہ دارانہ رویئے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فائز احمد شیخ کو گریجویشن کی مبینہ جعلی سند ور غیر قانونی پروموشن کے حوالے سے ایف آئی اے کی انکوائری کا سامنا ہے رپورٹ میں کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اور ڈویلپمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد حسین کو لکھے گئے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خط میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے متعلقہ آفیسر کو اپنی تصدیق شدہ اسناد کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق کیڈ نے ڈاکٹر فائز کی تصدیق شدہ ڈگریوں کی نقول کے حصول کی تین بار کوششیں کیں تاہم اس میں ناکام رہا