حکومت نے تھر کول پاؤر پراجیکٹ کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی ،1320میگا واٹ منصوبے کیلئے فنڈز ملتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا

منصوبے کیلئے چینی بنک فنڈز فراہم کرے گا ، چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک منصوبہ تعمیر کرے گی

بدھ 26 اگست 2015 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) حکومت پاکستان نے تھر کول پاؤر پراجیکٹ کیلئے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے ،1320میگا واٹ منصوبے کیلئے فنڈز ملتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا،منصوبے کیلئے چینی بنک فنڈز فراہم کرے گا جبکہ چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک منصوبہ تعمیر کرے گی۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے مطابق ملک میں بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے ملکی اور غیر ملکی کوئلے کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے 9منصوبے بنائے گئے ہیں جن سے مجموعی طور پر 13850میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ذرائع کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ بجلی کوئلے سے پیدا کی جا رہی ہے جس میں امریکہ چین اور انڈیا سرفہرست ہیں پاکستان میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا منصوبہ تھر کول پراجیکٹ ہے جہاں پر مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے پلانٹ لگائے جا ئیں گے اس منصوبے کیلئے چینی بنک قرضہ فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے ریاستی گارنٹی فراہم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کر دئیے ہیں اس منصوبے کے تحت 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی منصوبے پر مجموعی لاگت آئے گی تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا دوسرا منصوبہ 660میگا واٹ کا ہے یہ منصوبہ اینگرو پاؤر جن تھر لمیٹڈ کی مدد سے مکمل کیا جائے گا پورٹ قاسم میں 1320میگا واٹ کا منصوبہ غیر ملکی کوئلے سے لگایا جائے گا یہ منصوبہ سینو ہائڈروریسورس لمیٹڈ چائنہ اور المرکاب کیپیٹل قطر کے جائنٹ وینچر سے مکمل کیا جائے گاکوئلے سے بجلی بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ 6600میگا واٹ کا ہے جو پاکستان پاؤر پلانٹ گڈانی میں بنایا جا رہا ہے تاہم اس منصوبے پر ابھی کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اسی طرح بلوچستان کے علاقے حب میں 1320میگا واٹ کا منصوبہ حب پاؤر کمپنی کے تعاؤن سے مکمل کیا جائے گااسی طرح پنجاب کے علاقے پنڈ دادن خان میں چائنہ مشنری انجینئر نگ کارپوریشن کے تعاون سے 300میگا واٹ کا منصوبہ پورٹ قاسم کراچی کے قریب لکی الیکٹرک پاؤر کمپنی کے تعاؤن سے 660میگا واٹ کا منصوبہ اور 350میگا واٹ کا منصوبہ صدیق سنزلمیٹڈ کے تعاون سے مکمل کیا جائے گاکوئلے سے بجلی بنانے کا 1320میگا واٹ کا منصوبہ پنجاب کے علاقے ساہیوال میں بھی پاکستانی کمپنی کے تعاؤن سے شروع کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :