باکسر عامر خان کا کراچی میں لیاری کا دورہ، باکسنگ کیمپ کا افتتاح کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 21:52

باکسر عامر خان کا کراچی میں لیاری کا دورہ، باکسنگ کیمپ کا افتتاح کردیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) باکسر عامر خان نے کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ کیمپ کا افتتاح کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان نے کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عامر خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ عامر خان نے اس موقع پر لیاری میں باکسنگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے اکیڈمیز کا قیام انتہائی ضروری ہے۔یاد رہے کہ لیاری پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :