عورتوں نے سٹور سے چیزیں چرا کر اپنے بچے وہاں چھوڑ دئیے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 26 اگست 2015 22:08

عورتوں نے سٹور سے چیزیں چرا کر اپنے بچے وہاں چھوڑ دئیے

ایریزونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست۔2015ء)دوکانوں سے چیزیں چرانے والوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر دوکان سے کچھ چرانے کا موڈ ہے تو بچوں کو گھر چھوڑ کر جائیں، دوسری صورت میں دوکانوں سے چیزیں چرانے کا خیال دل سے نکال دیں۔ حال ہی میں سپر مارکیٹ سے ایک ایسا بچہ ملا ہے جسے مبینہ طور پر تین عورتوں ، جو سٹور سے سامان چرا کر بھاگی تھی، بھول کر چھوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایریزونا میں واقع پیوریا کے وال مارٹ سپر سنٹر سے تین عورتیں سامان چرا کر بھاگی، سٹور انتظامیہ نے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس کو سٹور سے ایک بچہ ملا جو انہی تین عورتوں میں سے ایک کا تھا۔پولیس نے چھان بین کی تو اسے باہر موجود کار میں کئی بچے ملے جو ان عورتوں کے تھے۔ پولیس نے تین میں سے دو عورتوں کو اسی شام گرفتار کر لیا تاہم ایک عورت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔