چور نے کیا اچھا کام مگر پھر بھی پھنس گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 26 اگست 2015 22:08

چور نے کیا اچھا کام مگر پھر بھی پھنس گئی

کنٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست۔2015ء)میڈیسنویلی، کنٹکی، میں ایک چور نے چوری کرتے ہوئے گھر میں لگی آگ کے بارے میں فائر فائٹرز کو بتایا اور پہنچ گئی سلاخوں کے پیچھے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس پر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 42 سالہ میری کے سمتھ دوائیاں اور سگریٹ کے فلٹر چرا رہی تھی کہ اسے پتہ چلاباورچی خانے کا چولہا جلا ہوا ہے، میری نے فائر فائٹرز کو فون کر دیا۔

میری کے سمتھ اس گھر سے چند گھر دور ہی رہتی ہے جہاں وہ چوری کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

فائر فائٹرز جب موقع پر پہنچے تو میری کے سمتھ وہیں موجود تھی، اس نے فائر فائٹرز سے بات چیت بھی کی۔بات چیت کے بعد فائر فائٹر اس کی گھر میں موجودگی سے شبے میں پڑ گئے۔فائر فائٹرز نے پولیس سے مدد سے درخواست کی۔پولیس کے افسر نے میری کے سمتھ سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ گھر میں دوائیاں اور سگریٹ کے فلٹر چرانے گئی تھی۔ پولیس کے مطابق میری نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اس نے اس گھر سے ایک چھوٹی لال ویگن بھی چرائی تھی۔میری کے سمتھ پر چوری کا مقدمہ درج کر کے اسے ہوپکنز کاؤنٹی کے تفتیشی مرکز میں رکھا گیا ہے۔اسے 2000 ڈالر کی ضمانت پر چھوڑا جائے گا۔