تحریک نسواں کو دہشت گردی قرار دیا جائے۔ مہم شروع ہوگئی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 26 اگست 2015 22:08

تحریک نسواں کو دہشت گردی قرار دیا جائے۔ مہم شروع ہوگئی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست۔2015ء)کیا تحریک نسواں کو کسی طرح بھی دہشت گردی قرار دیا جا سکتا ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو آپ بھی پٹیشن سائن کر کے اپنے خیال کا اظہار کر سکتے ہیں۔ Change.org انٹرنیٹ کی کافی مشہور ویب سائٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس ویب سائٹ ایک پٹیشن فائل کی گئی ہے جس میں حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ تحریک نسواں کو دہشت گرد گروپ قرار دیا جائے۔ پٹیشن فائل کرنے والا غالبا یہ بات بھول گیا ہے کہ تحریک نسواں کوئی گروپ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ اس پٹیشن میں عورتوں کو مردوں پر مسلسل حملے کا ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عورتیں اپنی زندگی اسی طرح گذارتی ہیں جس طرح چاہتی ہیں۔ اب تک 7 ہزار سے زائد افراد اس پٹیشن سے متفق ہو کر اس پر سائن کر چکے ہیں۔