نائیجریامیں کم سن لڑکی کاخودکش حملہ،15افراد ہلاک

بارہ سالہ لڑکی نے مرکزی بس اڈے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،سیکورٹی حکام

بدھ 26 اگست 2015 22:09

نائیجریامیں کم سن لڑکی کاخودکش حملہ،15افراد ہلاک

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) نائجیریا کی ریاست یوب کے دارالحکومت داماتورو میں ایک کم سن بمبار لڑکی کی طرف سے کیے گئے خود کش حملے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ تیس دیگر زخمی ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک گیارہ یا بارہ سالہ لڑکی نے مرکزی بس اڈے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس لڑکی نے سکیورٹی گارڈز کو تلاشی لینے سے منع کیا اور بعد ازاں مسافروں سے بھری ایک کار کے قریب پہنچ کر دھماکا کر دیا۔ اس کارروائی کی ابھی تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ گزشتہ روز ہی بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں نے کیمرون کی سرحد کے قریب ایک حملہ کرتے ہوئے سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :