دنیا بھر سےانتہائی عجیب ترین عادات کے حامل افراد

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 26 اگست 2015 22:30

دنیا بھر سےانتہائی عجیب ترین عادات کے حامل افراد

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اگست۔2015ء)چلیں آپ کی ملاقات دنیا کے اُن لوگوں سے کراتے ہیں، جن کی عادات کے بارے میں سوچ کر ہی آپ حیران رہ جائیں گے کہ کوئی اتنا عجیب و غریب بھی ہو سکتا ہے۔
· 45 سالہ جولیا کو خون پینے کی عادت ہے۔ وہ ہر روز 2 لیٹر خون پیتی ہے۔ جولیا گذشتہ 30 سالوں سے خون پی رہی ہے۔
· برازیل کے 42 سالہ لوئیس کو مردہ جسموں کو سونگھنے کی عادت ہے۔

اس عادت کی وجہ سے اس کی ملازمت بھی چھوٹ گئی۔
· کیری نام کی ایک عورت کو اپنا پیشاب پینے کی عادت ہے۔ اسے یہ عادت گذشتہ چار سال سے لاحق ہے۔ اندازہ ہے کہ وہ اب تک 900 گیلن پیشاب پی چکی ہے۔
· مشعل نام کی عورت گذشتہ 15 سال سے سور اور انسان کا خون پی رہی ہے۔ ایک دفعہ اتفاقی طور پر سور کا خون اس کے منہ میں چلا گیا، تب سے اسے عادت لگ گئی۔

(جاری ہے)


· لیزا نام کی عورت کو اپنی بلی چاٹنے اور اپنی بلی کے بال کھانے کی عادت ہے۔ لیزا ایک دن بھی ایسا کیے بغیر نہیں رہ سکتی۔
· ہیٹی میں کچھ لوگوں کے لیے مٹی کے ڈلے اور مٹی کھانا پسند ہے۔ اسے وہاں کے لوگوں کی عام سی عادت سمجھا جاتا ہے۔
· 26 سالہ نکول کو دیوار سے سیمنٹ اور مٹی اتار کر کھانے کی عادت ہے۔ نکول کی اس عادت کی وجہ سے اس کے گھر کی تمام دیواروں میں سوراخ ہیں۔


· 28 سالہ جائے دن میں 10 بار پاؤڈر سونگھتی ہے۔ اسے ایسا کرتے ہوئے 16 سال ہو چکے ہیں۔
· جیڈ نام کی عورت کو ٹوائلٹ ٹشو پیپر کھانے اور سونگھنے کی عادت ہے۔ ایک ٹشورول اس کی ہرروز کی خوراک ہے۔
· ڈیوی کیٹ نام کے شخص کو سائیڈر سے بے انتہا محبت ہے۔ یہ ہر وقت سائیڈر کے ساتھ ہی رہتا ہے، اسی کے ساتھ کھاتا ہے اور پیتا ہے۔

اس میں حیرت کی بات یہ ہے کہ سائیڈر پلاسٹک کی گڑیا کا نام ہے۔
· جوش نام کے شخص کو گلاس کھانے کی عادت ہے۔ یہ اب تک 100 گلاس اور 250 بلب کھا چکا ہے۔
· 23 سالہ برتھا کو نیل پالش پینے کا بہت شوق ہے۔ وہ ہر روز کی 5 شیشیاں نیل پالش پی جاتی ہے۔ نیلے رنگ کی نیل پالش پینا تو اسے خاص طور پر پسند ہے۔ اگر نیلے رنگ کی پالش میں گلیٹر بھی شامل ہو تو برتھا کی عید ہو جاتی ہے۔


· 24 سالہ لیسی کو اپنےچہرے پر گڑیا کا سر رگڑنے کی عادت ہے۔ لیسی دن بھر یہی کام کرتی رہتی ہے۔
· کیسی کو اپنے مردہ شوہر کی راکھ کھانا پسند ہے۔ کیسی نے اپنے شوہر کی راکھ ایک برتن میں محفوظ کی ہوئی ہے۔ اس کا جب دل چاہتا ہے اپنے شوہر کو کھاجاتی ہے۔ کیسی ایک دفعہ دن میں لازمی شوہر کو کھاتی ہے۔
· ٹرینا اور مائیک کو کافی میں پائی جانے والی کیفین کی ایسی عادت ہے کہ وہ کیفین کو براہ راست اپنی رگ میں انجیکٹ کرتے ہیں۔

یعنی انہیں کیفین کا نشہ کرنے کی عادت ہو گئی ہے۔
· امریکا کے بیماریوں پر قابو پانے اور بچاؤ کے مرکز نے بتایا ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں برف کے ٹکڑے(آئس کیوب) چبانے کی عادت ہے۔
· بہت سے گورے افراد کو اپنی جلد کا رنگ ٹین کرنے کا شوق ہوتا ہے، یہ شوق عادت میں بھی بدل جاتا ہے۔ دنیا کے بہت سے افراد اس عادت میں مبتلا ہو کر جہاں دھوپ دیکھتے ہیں، لیٹ جاتے ہیں۔
· دنیا میں 11 ملین افراد ایسے ہیں جو اپنے بال نوچتے ہیں ۔ اس عادت کا نام Trichotillomaniaہے۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ کو ان میں سے نصف سے زیادہ عجیب عادتوں کے بارے میں معلوم تھا۔