سعودی عرب میں 3 سالہ بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اگست 2015 22:36

سعودی عرب میں 3 سالہ بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) سعودی عرب میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچی واشنگ مشین میں پھنس گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک 3 سالہ بچی کھیلتے ہوئے واشنگ مشین میں پھنس گئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مشین کو کاٹ کر بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بچی کے مشین میں پھنس جانے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔ ایک جانب کچھ افراد کی جانب سے بچی کی ماں کو لاپرواہی کا الزام لگا کر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو دوسری جانب زیادہ تر خواتین کی جانب سے بچی کی ماں کا دفاع کیا جاتا رہا۔

متعلقہ عنوان :