ڈاکٹر عاصم حسین سے حساس اداروں کی تفتیش کے دوران بہت سے بڑے نام سامنے آئیں گے، سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا

بدھ 26 اگست 2015 23:10

ڈاکٹر عاصم حسین سے حساس اداروں کی تفتیش کے دوران بہت سے بڑے نام سامنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے حساس اداروں کی تفتیش کے دوران بہت سے بڑے نام سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے چھوٹے اداروں میں کرپشن کی دھوم مچا رکھی تھی۔ ڈاکٹر عاصم کی کرپشن سے متعلق میرے پاس تحریری دستاویزات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو قانونی طریقے سے پلاٹ نہیں ملے۔ انہوں نے سب جعلی اور کرپشن سے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے حساس اداروں کی تفتیش کے دوران کرپشن میں ملوث بہت سے بڑے نام سامنے آسکتے ہیں۔