حساس اداروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا

بدھ 26 اگست 2015 23:12

حساس اداروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو حراست ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) حساس اداروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے بدھ کی شام سوک سینٹر کے قریب کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اس وقت کارروائی کی جب شعیب وارثی دفتر سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ انہیں سوک سینٹر کے قریب روک کر حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :