Live Updates

معروف گلوکار علی ظفر کے گیت "راک سٹار" کی ہر جانب دھوم، عمران خان نے بھی تعریف کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 00:03

معروف گلوکار علی ظفر کے گیت "راک سٹار" کی ہر جانب دھوم، عمران خان نے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اگست 2015 ء) معروف گلوکار علی ظفر کے گیت "راک سٹار" کی عمران خان نے بھی تعریف کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے موسیقی کے مشہور پروگرام کوک سٹوڈیو میں گائے جانے والے گیت "راک سٹار" نے ہر جانب دھوم مچا دی ہے۔ علی ظفر کے گیت کو نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان اور دوسرے ممالک میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

معروف بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سمیت شوبز اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والےدیگر کئی معروف افراد کی جانب سے علی ظفر کے گیت کو سراہا گیا ہے۔ اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھی علی ظفر کے گیت کو سراہا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ علی ظفر کی جانب سے گائے گئے گیت کا انہوں نے بھرپور لطف اٹھایا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :