وزیراعظم کی زیرصدارت (کل )مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں بارے بات چیت کی جائے گی، وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 00:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ کبھی وزیراعظم کا استعفیٰ مانگا جاتا ہے تو کبھی الیکشن کمیشن کا، وزیراعظم نے (کل)مشاورتی اجلاس طلب کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ کبھی وزیراعظم کا استعفیٰ مانگا جاتا ہے تو کبھی الیکشن کمیشن کا، یہ کھیل مسلسل اسی طرح جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 342 میں سے صرف 2حلقوں کے بارے میں رائے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے (کل)مشاورتی اجلاس طلب کیا، جس میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں بارے بات چیت کی جائے گی۔