جہانگیر خان ترین جتنے مہذب بنتے ہیں اتنے ہی جھوٹے ہیں،کے پی کے میں کٹوتی کی تحریک جہانگیر ترین کے خلاف ہی چلی، مسلم لیگ(ن) کے رہنماء صدیق خان بلوچ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 00:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء صدیق خان بلوچ نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین جتنے مہذب بنتے ہیں اتنے ہی جھوٹے ہیں،کے پی کے میں کٹوتی کی تحریک جہانگیر ترین کے خلاف ہی چلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق خان بلوچ نے کہا کہ ایاز صادق اور سعد رفیق کا معاملہ مجھ سے الگ ہے، کیونکہ الیکشن ٹربیونل نے انہیں تاحیات نا اہل قرار نہیں دیا اور نہ ہی ان کی ڈگریاں جعلی ہیں جبکہ مجھے تاحیات نا اہل قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دو دن میں تفصیلی فیصلے کی کاپی مل جائے گی، پارٹی اگر کہتی ہے کہ سپریم کورٹ میں اپیل نہ کروں تو نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین جتنے مہذب بنتے ہیں اتنے ہی جھوٹے ہیں،کے پی کے میں کٹوتی کی تحریک جہانگیر ترین کے خلاف ہی چلی۔

متعلقہ عنوان :