اسلام آباد : صدر پاکستان ممنون حسین آج پشاور طور خم روڈ کا افتتاح کریں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 11:15

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : صدر مملکت ممنون حسین آج خیبرایجنسی کا دورہ کریں گے . تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین خیبر ایجنسی کے دورے پر پشاور طورخم روڈ کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

صدرممنون حسین اپنے دورے میں خیبرایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔علاوہ ازیں صدر مملکت صنعتی زون کے اعلان سمیت قبائلی جرگےسے بھی خطاب کریں گے ۔ جبکہ ممنون حسین آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔