پہلا جمناسٹک چمپیئن شپ افضل کلب نے اپنے نام کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 27 اگست 2015 11:43

پہلا جمناسٹک چمپیئن شپ افضل کلب نے اپنے نام کرلیا

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)بٹگرام پہلا جمناسٹک چمپیئن شپ افضل کلب نے اپنے نام کرلیا تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں پہلی بارجمناسٹک چمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ بھر سے پانچ جمناسٹک کلبوں نے حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا جمناسٹک مقابلوں میں افضل جمناسٹک کلب نے پہلی پوزیشن ،مانسہرہ اچھڑی کلب نے دوسری جبکہ السید جمناسٹک کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی گولڈ میڈل مقابلوں میں فلور پر شعیب احمد نے گولڈ مڈل اپنے نام کرلیا جبکہ نازک شاہ نے سلور مڈل اور سید مجتبیٰ شاہ نے براؤن مڈل اپنے نام کرلیا پیرل بال مقابلوں میں شعیب احمد گولڈ مڈل ،نازک شاہ نے سلور مڈل اور سید مجتبیٰ شاہ نے براؤن مڈل حاصل کیا انڈر فورٹین کے مقابلوں میں مدثر نے گولڈ مڈل ،راج محمد نے سلور جبکہ سلطان شاہ نے براؤن مڈل جیت لیا افضل جمناسٹک کلب کے شعیب احمد ڈسٹرکٹ بٹگرام کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جمناسٹک چمپیئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی تھے جنھوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے یہ مقابلے بٹگرام جمناسٹک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شعیب احمد نے آرگنائز کیئے تھے جبکہ جمناسٹک ایسوسی ایشن پشاور کے محمد راجہ اور برکت علی پاکستان جمناسٹک فیڈریشن لاہور اور حبیب اللہ آف سوات بٹگرام جمناسٹک چمپیئن کے ججز تھے