ویلٹا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ کیلب ایون کے نام

جمعرات 27 اگست 2015 11:51

ویلٹا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ کیلب ایون کے نام

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) ٹور آف سپین سائیکل ریس ویلٹا کے 5ویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو 167 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ رائیڈرز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوب جان ماری ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے کم عمر سائیکلسٹ کیلب ایون نے کئی تجربہ کار رائیڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فنش لائن عبور کی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے اور 57 منٹ میں طے کیا ۔ جرمنی کے جان ڈگنکولب دوسرے اور سلواکیا کے پیٹر ساگان تیسرے نمبر پر رہے ۔ نیدرلینڈز کے ٹام دمولن کو ویلٹا ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے ۔