سری لنکا اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ کل شروع ہوگا

جمعرات 27 اگست 2015 12:16

سری لنکا اور بھارت کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ کل شروع ہوگا

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کل جمعہ سے یکم ستمبر تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر سیریز 63 رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تاہم اگلے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور آئی لینڈرز کو 278 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا کر سیریز برابر کر دی ۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کل جمعہ سے یکم ستمبر تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا-