انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31 اگست کو کھیلا جائیگا

جمعرات 27 اگست 2015 12:16

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31 اگست کو کھیلا ..

کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 31 اگست کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 31 اگست کو سوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 ستمبر کو لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 8 ستمبر کو مانچیسٹر میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 11 ستمبر کو لیڈز میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 13 ستمبر کو مانچیسٹر کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :