یونیسیف نے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 12:19

یونیسیف نے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ورلڈ بینک کے حکام کے ہمراہ نیویارک میں تقریب کے دوران ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ کو خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

نواک جوکووچ 2011ء سے سربیا کے لیے یونیسف کے سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں اور وہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے دنیا بھر میں بچوں کی نشو ونما اور ترقی کیلئے کام کریں گے اس موقع پر ٹینس اسٹار جوکووچ نے بچوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی خواب کی تعبیر اور دنیا میں کچھ بننے کے لیے ہمت اور بہادری کی ضرورت ہوتی ہے۔