کیوی کر کٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 27 اگست 2015 12:42

کیوی کر کٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)نیوزی لینڈ کر کڑ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے اگلے سال جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا۔ سیریز میں قومی ٹیم بلیک کیپس کے خلاف 3 ایک روزہ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم اگلے برس جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس میں 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 15 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 22 جنوری کو ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 25 جنوری سے ویلنگٹن میں ہو گا، دوسرا ون ڈے 28 جنوری کو نیپئر اور تیسرا ون ڈے 31 جنوری کو آکلینڈ میں ہو گا۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ نے سری لنکا اور آّسٹریلیا کے ساتھ بھی اپنے فیوچر ٹور کے شیڈول جاری کر دیئے ہیں۔