محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ نے ناقابل تلافی جرم کیا ، کرکٹ بورڈ تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے دور رکھے، رمیز راجہ

جمعرات 27 اگست 2015 12:42

محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ نے ناقابل تلافی جرم کیا ، کرکٹ بورڈ ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھلا دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو رکتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ نے ناقابل تلافی جرم کیا ۔

(جاری ہے)

رمیز راجا نے کہا کہ کرکٹ بورڈ تینوں کھلاڑیوں کی معاونت کردے تاہم انہیں ٹیم سے دور رکھا جائے ۔ قومی ٹیم بہتر ہاتھوں میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ کرکٹرز پی سی بی ایکشن پلان پر عمل کرکے دودھ کے دھلے نہیں ہوسکتے ۔ قطعی طور پر برداشت نہیں کہ 8 کھلاڑی مخلص ہوں اور 3 ہارنے کیلئے جارہے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سلمان بٹ ، عامر اور آصف نے پاکستان کرکٹ کو داغدار کیا ۔

متعلقہ عنوان :