تیزترین 8 ہزار رنز، ابراہم ڈی ویلیئرز نے گنگولی سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا

جمعرات 27 اگست 2015 12:42

تیزترین 8 ہزار رنز، ابراہم ڈی ویلیئرز نے گنگولی سے ورلڈ ریکارڈ چھین ..

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) جنوبی افریقی ون ڈے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے ون کرکٹ میں تیزترین 8 ہزار رنز مکمل کرکے سارو گنگولی سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا۔

(جاری ہے)

یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے تیسرے میچ میں انجام دیا، اس مقابلے میں ڈی ویلیئرز نے 64 کی اننگز کھیل کر اپنے مجموعی رنز کی تعداد 8045 کرلی، اس سے قبل سارو گنگولی 200 اننگز میں 8 ہزار رنز مکمل کرکے نمبرون تھے، سچن ٹنڈولکر نے 210 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، برائن لارا کو 211 اور مہندرا دھونی 214 اننگزمیں اس مقام تک پہنچے تھے۔