جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو فیصلہ کن ون ڈے میں62رنز سے شکست دے کر سیریز2-1سے جیت لی

جمعرات 27 اگست 2015 12:45

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو فیصلہ کن ون ڈے میں62رنز سے شکست دے کر سیریز2-1سے ..

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں62رنز سے شکست دے کر سیریز2-1سے جیت لی ،نیوزی لینڈ کی ٹیم 284 رنز کے تعاقب میں221 سے آگے نہ بڑھ سکی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے لیتھم 54 اور کین ولیمسن39 ،جارج واکر21اور گرانٹ ایلوئٹ 20رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ڈیوڈ ویسی نے 3 جبکہ ریباڈا اور عمران طاہر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین رخصت کیا، کائل ایبٹ اور ڈیل اسٹین کو ایک ایک وکٹ ملی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 283رنز اسکوربورڈ پرسجائے،اوپنرمورن وان ویک 58 اور ہاشم آملا 44 نے ٹیم کو 89 رنزکا عمدہ آغاز فراہم کیا،کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر سب سے زیادہ 64رنز بنائے، انھوں نے ملر (36)کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلئے65 گیندوں پر 86رنز بٹورے، فرحان بہردین 40رنز بناکر نمایاں رہے،بین وہیلر نے3 اورگرانٹ ایلوئٹ نے2 وکٹیں لیں۔جنوبی آفریقہ کے اے بی ڈویلئیرز کو مین آف دی میچ او ر ہاشم آملہ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔