پی سی بی نے سزا یافتہ کرکٹرز کیلئے تربیتی پروگرام جاری کر دیا
جمعرات 27 اگست 2015 12:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ کھلاڑیوں کے لئے پروگرام جاری کردیا۔ تینوں کھلاڑیوں نوجوان کرکٹرز کو لیکچرز دیں گے۔ فلاحی ادارے بھی جائیں گے اور رویہ بھی عاجزانہ رکھنے کا حکم۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کیسے واپس آئیں گے۔
پی سی بی نے سخت شرائط کے ساتھ پورا پروگرام جاری کر دیا۔(جاری ہے)
تینوں کھلاڑی پی سی بی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر لیکچرز تیار کر کے سولہ ریجنز کے نوجوان کرکٹرز کو دیں گے۔ محمد آصف اور سلمان بٹ فرسٹ کلاس کی بجائے پہلے ڈسٹرکٹ اور کلب سطح کی کرکٹ کھیلیں گے جب کہ یہ شرط محمد عامر کے لئے نہیں ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو نومبر تک فٹنس لیول بہتر کرنا ہو گا ، تینوں کھلاڑی سماجی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ تینوں کھلاڑیوں کا رویہ بھی عاجزانہ ہونا چاہیے اور آخری شرط محمد آصف اور سلمان بٹ کے لئے ہے کہ دونوں دو روز ماہر نفسیات سے لیکچرز بھی لیں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.