میجر ریٹائرڈ نعیم اختر گیلانی کا پی سی بی کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہونا خوش آئند ہے‘عمران عباس بخاری

جمعرات 27 اگست 2015 12:58

میجر ریٹائرڈ نعیم اختر گیلانی کا پی سی بی کی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ..

اٹک خورد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر اور راولپنڈی ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر میجر ریٹائرڈ نعیم اختر گیلانی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امیدظاہر کرتا ہوں کہ میجر ریٹائرڈ نعیم اختر گیلانی راولپنڈی ریجن میں کرکٹ کے فروغ اور گراس روٹ لیول سے فعال کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ان خیالات کا اظہار ممبر ایگزیکٹیو باڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و نو منتخب چیئر مین ڈسپلن کمیٹی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک سید عمران عباس بخاری نے”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

27 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،اس موقع پر بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی اور ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان بھی موجود تھے ، ممبر ایگزیکٹیو باڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و نو منتخب چیئر مین ڈسپلن کمیٹی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک سید عمران عباس بخاری نے مزید کہا کہ راولپنڈی ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے نومنتخب صدر میجر ریٹائرڈ نعیم اختر گیلانی اور صدر اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ کی انتھک محنت اور کوششوں سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم دنیاکی صف اول کی کرکٹ ٹیموں میں آگئی ہے اور بہت جلد پاکستان میں زمباوے کی طرح دیگر کرکٹ ٹیمیں آکر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گی کیونکہ صدر اسلام آباد ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ اورصبیح اظہر کوچ راولپنڈی ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ کے کھیل میں بہت ہی ایماندار اور مخلص لوگ ہیں جو کہ کھلاڑیوں کو ان کا اصل مقام دلانے کیلئے شب و روز مصروف عمل رہتے ہیں،آخر میں ممبر ایگزیکٹیو باڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و نو منتخب چیئر مین ڈسپلن کمیٹی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک سید عمران عباس بخاری نے کہا کہ ضلع اٹک کے تمام کرکٹ کلبز اور ان کے کھلاڑی راولپنڈی ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میجر ریٹائرڈ نعیم اختر گیلانی ،صدر اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ اورکو چ راولپنڈی ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن صبیح اظہر کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام افراد کو صحت اور تندرسی وسلامتی عطا فرمائیں اور یہ تمام افراد کر کٹ کے کھیل میں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام ہمیشہ روشن کرتے رہیں -