آندھرا : دس روزہ نومولود بچے کو چوہوں نے کُتر کُتر کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 13:21

آندھرا : دس روزہ نومولود بچے کو چوہوں نے کُتر کُتر کر موت کے گھاٹ اُتار ..

آندھرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء):بھارتی ریاست آندھرا میں دس روزہ نومولود کو چوہوں نے نوچ نوچ کر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق آندھر میں موجود گورنمنٹ اسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں چوہوں کے موجودگی اسپتال انتظامیہ پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث محض دس دن کا نومولود بچہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اس واقعہ کے رپورٹ ہوتے ہی تین افسران کو فوری طور ر معطل کر دیا گیا جبکہ آندھرا کے چیف منسٹر نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ رونما نہیں ہونا چاہئیے۔ جبکہ آندھرا کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سری نواس نے بھی اسپتال سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس واقعہ کے رد عمل پر اسپتال انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ سر جری کے دوران پیچیدگیوں کے باعث ہونے والے انفیکشن کے باعث نومولود کی ہلاکت ہوئی جبکہ نومولود کے والدین کا کہنا ہے کہ جب آئی سی یو میں اسے وینٹی لیٹر پر شفٹ کیا گیا تو اس کی انگلیوں کو چوہوں نے کُترا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دو روز قبل جب ایک اور بچے والدین نے اسپتال انتظامیہ کو شکایت کی تو انہوں نے اس شکایت کو رد کرتے ہوئے موقف دیا کہ اسپتال میں چوہوں کو پکڑنے کا خاص انتظام ہے جس کے باعث ایسا ممکن نہیں۔ جس کے دس روز بعد ہی ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔ تاہم سماجی فلاح و بہبود کی وزیر راویلا کشور نے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔