ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، وائیڈوان نے مینز 400 میٹر دوڑ،جولیوس نے جیولین تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے
جمعرات 27 اگست 2015 13:21
بیجنگ ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پندرہویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں وائیڈوان نے مینز 400 میٹر دوڑ،جولیوس نے جیولن تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے، ویمنز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں ہجنووا، ہائیون 3 ہزار میٹر سٹیپل چیز اور سلوا پولٹ والٹ کے ایونٹس میں فاتح قرار پائیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق چین میں جاری میگا چیمپئن شپ کے پانچویں روز مینز کیٹگری کے 400 میٹر دوڑ میں جنوبی افریقن ایتھلیٹ وائیڈوان نے مقررہ فاصلہ 43.48 سیکنڈز میں طے کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، امریکہ کے لاشان نے چاندی اور گرینیڈا کے کیرانی جیمز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جیولن تھرو ایونٹ میں کینیا کے جولیوس نے طلائی، مصر کے السیاد نے چاندی اور فن لینڈ کے ٹیرو نے کانسی کا تمغہ جیتا، دوسری جانب ویمنز کیٹگری کے 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں جمہوریہ چیک کی ہجنووا نے مقررہ فاصلہ 53.50 سیکنڈز میں طے کر کے سونے کا تمغہ جیتا، امریکہ کی شیمرلٹل نے چاندی اور کاسنڈرا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ 3 ہزار میٹر سٹیپل چیز میں کینین ایتھلیٹ ہائیوان نے طلائی، تیونس کی حبیبہ نے چاندی اور جرمنی کی گیسا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.