امریکی باکسر مے وریدر 12 ستمبر کو برٹو کے خلاف مقابلے کے بعد انٹرنیشنل باکسنگ کو خیرباد کہہ دیں گے

جمعرات 27 اگست 2015 13:21

امریکی باکسر مے وریدر 12 ستمبر کو برٹو کے خلاف مقابلے کے بعد انٹرنیشنل ..

نیویارک ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) شہرہ آفاق امریکن باکسر فلائیڈ مے ویدر کی12 ستمبر کو اینڈر برٹو کے خلاف شیڈول فائٹ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

مے ویدر کے پروموشنز چیف ایگزیکٹو آفیسر لیونارڈ ایلربے کے مطابق مے ویدر 12 ستمبر کو برٹو کے خلاف فائٹ کیلئے آخری بار رنگ میں اتریں گے، ان کے پاس برٹو کو ہرا کر مسلسل 50 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا سنہری موقع ہے اور امید ہے کہ وہ کیریئر کی آخری فائٹ کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برٹو خطرناک باکسر ہیں اور ہم نے مقابلے کیلئے میرٹ پر ان کا چناؤ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مداحوں کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔