پاکستان کو ایٹمی ہتھیار بنانے میں بھارت پر فوقیت حاصل

جمعرات 27 اگست 2015 13:25

پاکستان کو ایٹمی ہتھیار بنانے میں بھارت پر فوقیت حاصل

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست2015ء) امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی ہتھیار بنانے میں بھارت پر فوقیت حاصل ہے ، پاکستان 20 ایٹمی وار ہیڈ سالانہ بنا رہا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی وار ہیڈ بنانے میں تیزی کی وجہ بھارت ہے جوکہ خود ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس پلوٹونیئم بھاری مقدار موجود ہے، پاکستان کے پاس اس وقت 120 جبکہ بھارت کے پاس 100 ایٹمی ہتھیار ہیں۔

پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے جبکہ بھارت ایٹمی توانائی کو زیادہ تر بجلی بنانے میں استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ پانچ سے دس سالوں میں 350 ایٹمی ہتھیار بنا لے گا جوکہ امریکہ اور روس کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی سب سے زیادہ تعداد ہوگی۔ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹ کے مطابق اس وقت فرانس کے پاس 300 وارہیڈ ہیں جبکہ برطانیہ کے پاس 215 اور چین کے پاس 250 کے قریب وار ہیڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :