ڈربن تیسرا ون ڈے :افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1سے جیت لی

جمعرات 27 اگست 2015 13:27

ڈربن تیسرا ون ڈے :افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1سے ..

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ڈربن میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے جیت لی۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 211 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 18 رنز کے مجموعی سکور پر مارٹن گپٹل 10 رنز کر آوٴٹ ہو گئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 اور کین ویلیمسن نے چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ نے تین اور ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 اور مورنی وین نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بین ویلر نے تین اور گرانٹ ایلیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی۔پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔